Jasarat News:
2025-11-19@08:36:27 GMT

قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پھر جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک عمل کرتے رہے تھے انہیں ان کا رب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا اْن سے کہا جائے گا ’’کیا میری آیات تم کو نہیں سنائی جاتی تھیں؟ مگر تم نے تکبر کیا اور مجرم بن کر رہے۔ اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں، تو تم کہتے تھے کہ ہم نہیں جانتے قیامت کیا ہوتی ہے، ہم تو بس ایک گمان سا رکھتے ہیں، یقین ہم کو نہیں ہے‘‘۔اْس وقت اْن پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ اْسی چیز کے پھیر میں آ جائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ (سورۃ الجاثۃ:30تا33)

 

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جو امیر مسلمانوں کے معاملات کا ذمہ دار بن کر مسلمانوں کی خیر خواہی میں کوشش نہ کرے وہ مسلمانوں کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوسکے گا۔(مسلم)سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مسلمان رعیت کا ذمے دار بنے پھر ان کے ساتھ دھوکے کا معاملہ کرے اور اسی حالت پر اس کی موت آجائے تو اللہ تعالیٰ جنت کو اس پر حرام کردیں گے۔ (بخاری)

قرآن و حدیث.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیرپور: محکمہ پاپولیشن کے کلیم اللہ مہیسر نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-11-5
خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور میں محکمہ پاپولیشن کے اہم عہدہ پر فائز ملازم کلیم اللہ مہیسر نے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا 10 سالوں سے محکمہ میں نافظ کلیم اللہ مہیسر نے کرپشن کے نئے طریقے ڈھنونڈ لیے محکمہ پاپولیشن میں جعلی سگنیچرز جعلی بل اور دیگر کرپشن عروج پر پہنچ گئی خیرپور کے سماجی رہنماو?ں کی طرف سے انکوائری کا مطالبہ خیرپور کے سماجی رہنما ایڈوکیٹ قربان ناریجو۔ علی ڈنو۔ اسلم میتلو۔ ریاض جکھڑ اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے خیرپور آبادی کے لحاذ سے تمام بڑا ضلع ہے محکمہ پاپولیشن خیرپور جاگرتا ریلیاں سیمینارز سمیت دیگر سرگرمیاں کرانے میں ناکام ہو چکی ہے کلیم اللہ مہیسر نے لاکھوں روپیوں کی کرپشن کرکے جعلی بلز نکال دیے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • میرواعظ حسن افضل فردوسی کا دہلی کار دھماکے کے بعد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
  • عملی اصلاح کی بابت چند احادیث
  • ن لیگ کے سینئر رہنما نے مستعفی ججوں کی تعریف کردی
  • اللہ نے زندگی دی ہے وہی اسے لے گا، کارکنوں سے کہتی ہوںفکر نہ کریں،شیخ حسینہ واجد
  • اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
  • خیرپور: محکمہ پاپولیشن کے کلیم اللہ مہیسر نے ادارے میں کرپشن کا بازار گرم کردیا
  • کچھ عناصر نے نفرت، بغض اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا‘ رانا ثنا
  • بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستانی سپاہی اللہ کی راہ میں نکلے جس میں اللہ تعالی نےسرخرو کیا، فیلڈ مارشل