اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں دو سال سے جاری جنگ میں 42 ہزار افراد کو شدید زخم آئے ہیں جن میں پانچ ہزار لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے ان کے جسمانی اعضا کاٹے جا چکے ہیں۔

'ڈبلیو ایچ او' کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک غزہ کے 167,376 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

شدید زخمی ہونے والوں کو بازوؤں اور ٹانگوں، ریڑھ کی ہڈی اور دماغ پر چوٹیں آئی ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے جسم آگ میں جھلس گئے ہیں۔

ان زخمیوں کے لیے خصوصی سرجری اور بحالی کی خدمات فوری اور بڑے پیمانے پر درکار ہیں۔ جن زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت ہے ان میں بیشتر کو چہروں پر اور آنکھوں میں چوٹیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے زخم چہرے کے خدوخال بگاڑ دیتے ہیں۔

'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ دو سالہ تنازع نے غزہ کے نظام صحت کو تباہ کر دیا ہے اور شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ تنصیبات کی دوبارہ تعمیر میں طویل عرصہ لگے گا لیکن لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بحالی آسان نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جسمانی بحالی کی خدمات صرف جنگ زدہ افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی ضروری ہیں جو غیر متعدی بیماریوں یا پہلے سے جسمانی معذوریوں کا شکار ہیں۔

WHO بیرون ملک علاج میں مدد

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ 7,800 سے زیادہ مریضوں اور زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقل کیا جا چکا ہے لیکن اب بھی 3,800 بچوں سمیت 15,600 سے زیادہ افراد طبی بنیاد پر انخلا کے منتظر ہیں۔

اب تک جن لوگوں کو علاج معالجے کے لیے غزہ سے باہر منتقل کیا گیا ہے ان میں بیشتر شدید زخمی، سرطان، دل کے امراض اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ علاوہ ازیں، پیدائشی نقائص کے حامل بچوں کو بھی علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا ہے۔

ایسے زیادہ تر مریضوں مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، اردن اور یورپی یونین کے ممالک میں علاج کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے ان ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور مزید ملکوں سے بھی غزہ کے بیمار اور زخمی افراد کو قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بھی ان مریضوں کے علاج کی سہولت بحال ہونی چاہیے۔ © UNRWA طبی کارکنوں کی ہلاکتیں

ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ 'ڈبلیو ایچ او' سمیت مختلف اداروں کے امدادی کارکنوں نے غزہ کی جنگ میں نہایت مشکل اور غیرمحفوظ حالات میں کام کیا ہے جن میں کئی نے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی قربان کر دی۔

غزہ کے طبی حکام کے مطابق، علاقے میں تقریبا 1,800 طبی اور کم از کم 543 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

'ڈبلیو ایچ او' نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات، علاج اور شفا پانے کا موقع ملنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ امن منصوبہ خوش آئند ہے جس پر عملدرآمد سے لوگوں کی تکالیف میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ڈبلیو ایچ او' دو سال سے غزہ میں موجود رہ کر لوگوں کو ضروری خدمات بہم پہنچا رہا ہے اور جنگ کے اختتام پر بھی علاقے میں موجود رہے گا تاکہ طبی نظام اور لوگوں کی صحت کو بحال کرنے میں مدد دی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ لوگوں کی کے لیے غزہ کے

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں بھینس کالونی کے قریب ایک نجی یونیورسٹی کے سامنے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت جاوید عرف راول کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ماضی میں 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کی گئی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی ملزم سہیل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی اکرم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی، پولیس اور ایس آئی یو کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر بہادرآباد تھانے کی حدود میں کنگری ہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کیے گئے جن میں ایک زخمی ملزم جان شیر بھی شامل ہے۔

زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ایک اور کارروائی فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس نے جیل چورنگی کے قریب مشترکہ طور پر کی جہاں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان