Islam Times:
2025-10-05@16:10:28 GMT

جامعۃ الازھر غزہ کی بلڈنگ صیہونی حملے میں تباہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

جامعۃ الازھر غزہ کی بلڈنگ صیہونی حملے میں تباہ

حماس نے غزہ میں جنگ روکنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو مشروط طور پر تسلیم کر لیا ہے، لیکن غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت کی قابض فوج نے غزہ میں الازہر یونیورسٹی کی بعض عمارتوں اور فیکلٹیز پر بمباری کرکے اس تعلیمی مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح غزہ میں الازہر یونیورسٹی کی کچھ عمارتوں اور فیکلٹیز پر بمباری کر کے تعلیمی کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے تعلیمی مرکز پر بمباری کی تھی اور آج کچھ باقی عمارتیں اور کالج تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ روکنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو مشروط طور پر تسلیم کر لیا ہے، لیکن غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت میں شدت، جس میں گھروں، بلازوں، مساجد اور تعلیمی مراکز کی تباہی شامل ہے، اسے نسلی صفائی اور شہر پر مستقل قبضے کی ایک منظم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیدیا

— اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات  گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیدیا
  • اساتذہ کو خراجِ تحسین
  • اسرائیل نے ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، مزید 66 فلسطینی شہید کر دیئے
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمی نفرت
  • اسرائیل ٹرمپ کو بھی کسی خاطر میں نہ لایا؛ غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری؛ مزید شہادتیں
  • اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ
  • ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
  • چینی درآمد کرنا کسانوں اور ملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ سے نہ نکلنے والوں کو دہشتگرد سمجھیں گے، صہیونی وزیر کی دھمکی