کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔
راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھا میں ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ان کے ملک آئے، یہ نتیجہ شہدا کی قربانیوں اور خلوص نیت سے محنت کی وجہ سے ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ تمنا کرتے تھے 9 مئی ہوگا تو ہم اقتدار میں آجائیں گے، فلاں ملک کا صدر اقتدار میں آئے تو ہمیں بھی اقتدار مل جائے گا لیکن سب کیا ہوا، ہم نہ لاٹھی چارج نہ آنسو گیس کے سامنے رکے، قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی آپ کے ساتھ ہے، پختون ،کشمیری ،سندھی سب ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں لیکن جو کہے گا کہ پاکستان کو نہیں مانتا ہم ان کو نہیں مانتے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب کا مقابلہ کیوں نہ دیگر صوبوں سے کریں، ترقی کو کیوں ڈسکس نہ کریں، کیا پنڈی جو آج ہے وہ پہلے ایسا تھا، یہاں ٹرانسپورٹ نہیں تھی، تعلیمی و صحت کی سہولیات کیا تھیں، راولپنڈی سے نواز شریف اور مریم نواز کے کاموں کو نکال دیں تو راولپنڈی میں کیا بچتا ہے صرف پنڈ ہی بچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکڑک بسیں آر رہی ہیں خوبصورت اسٹاپ آرہے ہیں جب مائیں بہنیں سفر کریں گی تو کس کو اچھا نہیں لگے گا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب 15 کو آئیں یا 16 کو آئیں، راولپنڈی حق ادا کرے گا۔معرکہ حق پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے معرکہ حق میں ہندوستان کی بائیس چوکیوں پر قبضہ کیا، ہم نہیں کہتے دنیا کہتی ہے، پاکستان نے ہندوستان کے سات جہاز گرائے اور جب انھوں نے نور خان بیس پر مزائل مارا تو پھر ہم نے بھی انکو گھس کر مارا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے غیور جوانوں کو سلام جنہوں نے ہماری جان ۔مال اور عزت کو محفوظ رکھا، ہندوستان جان لے اگر وہ کسی خام خیالی میں ہے تو ہم آج بھی تیار ہیں کیونکہ ہے جہان تگ دو میں غیرت بڑی چیز۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ خوارج جب فورسز پر حملے کریں گے تو وہ غدار وطن ہوں گے ہم پاکستان کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں، سعودیہ کا وفد آرہا ہے، دنیا یہاں آرہی ہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ریل تو ویسے ہی تمام پاکستان کو جوڑتی ہے، انشا اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔تقریب سے ممبر قومی اسمبلی دانیال تنویر چودہری اور انجمن تاجران کے رہمنا شاہد غفور پراچہ اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ جڑواں شہروں کی باونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنک کی باتیں گمراہ کن ہیں،ترجمان اسلام آباد پولیس وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، صدر ٹرمپ پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کو نہیں مانتے نے کہا
پڑھیں:
کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف
سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر قوم کا مورال بلند کیا ہے، آپریشن بنیان المرصوص کا نام سن آج بھی ہمسایوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں، عالمی برادری پاکستان آرمی، ایٔر فورس سمیت افواج پاکستان کی گرویدہ ہوچکی ہے۔شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جن کا دفاعی نظام مؤثر ترین ہے، اس وقت حکومت کا فوکس ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے جس پر حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی ترقی، خوشحالی کا دوسرا نام ہے، حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔