دوحہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان، اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والےقطر کےسابق وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیخ الفالح بن ناصر کی جانب سے دوحہ میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا۔

انجینئر امیر مقام نے میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و قطر کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا: “پاکستان کے عوام قطر کی قیادت اور عوام کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات مشترکہ اقدار، ایمان اور باہمی ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔”

قطر کے سابق وزیر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن، معاشی تعاون اور انسانی ترقی کو فروغ دینے والی کوششوں کے لیے شاہی خاندان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے قطر میں اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان کے فوری سخت ردعمل کی تعریف کی.


انہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عظیم قیادت اور جنگ کے دوران فیصلہ کن جواب دینے پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جنگ میں فتح نے تمام امت مسلمہ کو سربلند کر دیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے قطر کے

پڑھیں:

سعودی وزیرِ تعلیم کا یومِ معلم پر اساتذہ کو خراجِ تحسین اور قدردانی

سعودی عرب کے وزیرِ تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے عالمی یومِ معلم کے موقع پر مملکت بھر کے اساتذہ اور معلمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم اور وطن کے مستقبل کے معمار ہیں۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مملکت اپنے معلمین اور معلمات کی خدمات پر فخر کرتی ہے جو نئی نسل کے دلوں میں علم، ہنر اور اقدار کی روشنی جگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی شہروں میں’مدینہ‘ مہمان نوازی میں سرفہرست، قیام کی شرح میں حیران کُن اضافہ

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ آپ کے لیے ہماری جانب سے قدردانی اور وطن کی طرف سے شکریہ ہے۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو امید کے بیج بوتے ہیں اور علم کی شمع سے آنے والے کل کو روشن کرتے ہیں۔

سعودی وزارتِ تعلیم کی جانب سے یومِ معلم کا اہتمام اساتذہ کے مقام کو سراہنے، ان کی خدمات کے اعتراف اور وژن 2030 کے تعلیمی اہداف کے حصول کے عزم کے طور پر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اساتذہ کا عالمی دن استاد خراج تحسین سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید الحسن کے اعزاز میں عشائیہ
  • منفی موسمی تغیرات: سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں پاکستان پانچویں نمبر پر
  • سعودی وزیرِ تعلیم کا یومِ معلم پر اساتذہ کو خراجِ تحسین اور قدردانی
  • اساتذہ کو عزت دیے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ایاز صادق
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات سے بھارت کے عزائم ناکام، امیر مقام
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • بدین: احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئر سید علی مردان شاہ گیلانی خطاب کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • سندھ کابینہ کا اجلاس  پیر کوطلب،ماحولیات اور ساحلی ترقی سمیت 34 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا