سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق اجلاس میں میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ ستمبر 2024ء میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا، چیف سیکریٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت اہم واقعات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے، فیصلہ صوبے کے سی آر وی ایس نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں