چمن: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-9
چمن (آن لائن) چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ کردیا گیا۔ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور وطن واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین مقیم افغان
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں 5 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاروائیوں میں34 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 329.22کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔
علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے قبضے سے 1.226کلوگرام ہیروئن برآمد جبکہ نیشنل ہائی وے حیدر آباد پر مال کے قریب گاڑی سے 36 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس میں 1 ملزم گرفتار جبکہ حسینی چوک ڈسٹرکٹ بھکر میں ملزم کے سامان سے 9 کلوگرام آئس برآمد ہوئی،
اسی طرح ِکلی شاران علی زئی ڈسٹرکٹ لورالائی میں جھاڑیوں سے 273 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
واقعات کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔