City 42:
2025-10-09@08:40:52 GMT

سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کی نماز جنازہ ادا

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی نذیر خان سواتی انتقال کر گئے، وہ لاہور کے سابق ڈپٹی میئر بھی رہ چکے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح ساڑھے 10 بجے نہرو پارک، اسلام پورہ میں ادا کی گئی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، اراکینِ اسمبلی، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

نذیر خان سواتی کی وفات کی خبر سن کر پارٹی رہنما اور سوگوار افراد کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ ان کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور حلقہ احباب میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 
 

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایم پی اے و وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ انتقال کر گئیں

سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔

پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • ایم پی اے و وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ ادا
  • اورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • اورکزئی میں شہید ہونے والے میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
  • خواتین کی ترقی دراصل ملک کی ترقی ہے؛ رہنما مسلم لیگ ق فرخ خان
  • جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق مفتی نورمحمد نعیمی کی نماز جنازہ میں شرکت پر مرحوم کے صاحبزادوں سے گفتگو کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے
  • میئر کراچی اگر تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، ترجمان مسلم لیگ ن سندھ
  • میئر کراچی تھیٹر میں کام کریں تو زیادہ کامیابی مل سکتی ہے، مسلم لیگ ن