صدر مملکت آصف علی زرداری والدین کی قبروں پر حاضری کے بعد نوابشاہ سے اسلام آباد روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری آبائی قبرستان بالو جا قباء پہنچ گئے ۔
صدر مملکت نے والدین کی قبروں پر حاضری دی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
والدین کی قبور پر حاضری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ سے روانہ ہوگئے ،صدر زرداری خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی زرداری والدین کی صدر مملکت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔