وفاقی کابینہ نئی انرجی وہیکل پالیسی کی منظوری دے چکی ہے، اس کا باقاعدہ اطلاق ہو چکا ہے، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نئی انرجی وہیکل (این ای وی) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے جس کا باقاعدہ اطلاق ہو چکا ہے۔جمعرات کو اراکین سینیٹ کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ نئی انرجی وہیکل پالیسی کے تحت صارفین کو سبسڈی اور فنانسنگ معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو اپنائیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے این ای وی سکیم کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت ایک لاکھ سولہ ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اور تین ہزار الیکٹرک رکشوں پر سبسڈی دی جائے گی۔بلال کیانی نے مزید کہا کہ حکومت 2030ء تک ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور جدید، پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔