ٹرمپ کی ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی۔ دونوں رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے، صدر نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہماچل پردیش: مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی‘ 18 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بس تباہ ہو گئی،جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سے 35 افراد پر مشتمل بس مروٹن سے گھومروئن کی جانب جارہی تھی کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔