data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فرانس کے علاقے گواڈیلوپ میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سب کو حیران کر گیا، جب 69 سالہ دادا نے اپنے قیدی پوتے سے ملاقات کی خاطر خود کو جان بوجھ کر گرفتار کروا لیا۔

یہ بزرگ شخص پیشے کے لحاظ سے سابق فائر فائٹر رہ چکے ہیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، مگر پوتے سے ملنے کی تڑپ نے انہیں ایک ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص نے ایک سپر مارکیٹ لوٹی جو پولیس اسٹیشن کے بالکل قریب واقع تھی۔ لوٹ مار کے دوران انہوں نے نقدی کے ساتھ ایک ٹکڑا پنیر اور شراب کی بوتل بھی لی، لیکن واردات کے بعد فرار ہونے کے بجائے وہ وہیں کھڑے رہے تاکہ پولیس انہیں فوراً پکڑ لے۔

ان کا مقصد محض اتنا تھا کہ وہ جیل جا کر اپنے پوتے سے ملاقات کر سکیں۔

پولیس نے انہیں اسی وقت گرفتار کر لیا جب وہ سکون سے پارکنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ عدالت میں پیشی کے دوران دادا نے تسلیم کیا کہ انہوں نے یہ قدم کسی لالچ یا ذاتی فائدے کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے پوتے کی خیریت معلوم کرنے کے لیے اٹھایا۔

عدالت نے انہیں 15 ماہ قید کی سزا سنائی، جن میں سے 5 ماہ معطل کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے، نفسیاتی علاج کرانے اور متعلقہ سپر مارکیٹ کے قریب نہ جانے کا حکم بھی دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے ان کے اس حق کو تسلیم کیا کہ وہ قانونی طور پر جیل میں اپنے پوتے سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دادا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پوتے کی دیکھ بھال اور ذہنی حالت کے بارے میں فکرمند تھے اور عام قانونی راستے ان کے لیے کارگر ثابت نہیں ہو رہے تھے، اس لیے انہوں نے یہ انتہائی فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوتے سے

پڑھیں:

جرمنی:پولیس کو مشتبہ ڈرون مار گرانے کی اجازت ملنے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی پولیس کو بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ڈرونز کو مار گرانے کی قانونی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ یہ اقدام روس کی جانب سے مبینہ جاسوسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے ایک مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، جن میں الیکٹرو میگنیٹک پلسز، جی پی ایس میں خلل اور سگنل جامنگ جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ ڈوبرنڈٹ نے کہاکہ ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے کا عمل اب وفاقی پولیس کے لیے باقاعدہ طور پر ممکن ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جرمنی اپنے اتحادی ممالک اسرائیل اور یوکرین سے جدید ڈرون دفاعی نظام سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ جرمنی میں ایک مشترکہ ڈرون دفاعی مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں ریاستی اور وفاقی پولیس مل کر صورتحال کا تجزیہ کریں گی اور مشترکہ جوابی اقدامات طے کریں گی۔ واضح رہے کہ جرمنی نے اس سال کئی بار فوجی اڈوں، صنعتی مقامات اور دیگر اہم تنصیبات پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں رپورٹ کی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جنوبی جرمن شہر میونخ کے اوپر ڈرونز کی موجودگی کے باعث ائرپورٹ کو 2بار بند کرنا پڑاتھا، جس سے ہزاروں مسافروں کی پروازیں منسوخ یا موخر ہو گئیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو مالیاتی یقین دہانی نہ ملنے سے آئی ایم ایف پروگرام التوا کا شکار
  • امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت، مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
  • ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار
  • ایران: جاسوسی کے الزام میں گرفتار یورپی شہری رہا
  • حیدرآباد ،ماہی گیر اپنے خاندان کی کفالت کیلیے دریائے سندھ سے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں
  • آمنہ ملک اپنے بچوں کو کھونے کا دُکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
  • 26 نومبر احتجاج، علیمہ خان  کے وارنٹ، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • جرمنی:پولیس کو مشتبہ ڈرون مار گرانے کی اجازت ملنے کا امکان
  • علیمہ خان کے وارنٹ جاری؛ عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم