ڈیرہ اسماعیل خان درابن میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں: ایاز صادق
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان آپریشنز میں دہشتگردوں کے خاتمے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کی فتح ہے،’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشنز ملک میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ رہے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پارلیمان کا مکمل اعتماد ہے، ملک میں امن و استحکام کیلئے فورسز کی دلیرانہ کارروائیاں قابل فخر ہیں۔