محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا۔
یہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں پانچویں شرکت ہوگی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد صلاح کے 9 گولز اہم ثابت ہوئے۔
گزشتہ روز کاسابلانکا میں مصر نے جبوتی کو 0-3 سے مات دی جس میں سے 2 گول مصر کے کپتان محمد صلاح نے کیے۔
واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد صلاح
پڑھیں:
محمد زبیر: حکومت نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی
تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے تین ماہ تک آئی ایم ایف کی رپورٹ کو کیوں چھپائے رکھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ اگلی قسط ملنے سے پہلے رپورٹ جاری کی جائے گی، اور اب اس رپورٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
محمد زبیر نے حکومتی نمائندوں سے کہا کہ وہ رپورٹ پر اپنا مؤقف واضح کریں۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی پر گھڑی کے حوالے سے جو مقدمہ بنایا گیا ہے وہ جعلی اور بے بنیاد ہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں اور ان کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔