UrduPoint:
2025-11-24@19:07:14 GMT

رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ رات کے وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، ان میں ذہنی صحت کے مسائل زیادہ دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر سابقہ مطالعات نے صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی کثرت پر توجہ دی تھی، لیکن اس تحقیق کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ کیا وقت بھی اس میں کوئی کردار ادا کرتا ہے۔

اس مقصد کے لیے محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا) پر لوگوں کی رات کے وقت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس کا موازنہ سن نوے کی دہائی میں ویسٹ انگلینڈ کے بچوں پر کیے گئے ایک طویل مدتی مطالعے سے کیا گیا۔ یہ تحقیق ایون لانگیٹیوڈینل اسٹڈی آف چلڈرن اینڈ پیرنٹس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں 310 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں ان کے ٹویٹس کے اوقات اور ذہنی صحت سے متعلق سوالناموں کے جوابات کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

مجموعی طور پر، جنوری 2008 سے فروری 2023 تک کیے گئے 18,288 ٹویٹس (ری ٹویٹس سمیت) کا تجزیہ کیا گیا۔ یہ مطالعہ اس وقت کے ہیں جب پلیٹ فارم کا نام ٹوئٹر تھا۔

دن کے مقابلے رات میں ٹویٹ کرنے والے زیادہ متاثر

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اوسطاً رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ٹویٹ کرتے ہیں، ان کی ذہنی صحت دن کے وقت پوسٹ کرنے والوں کے مقابلے میں "نمایاں طور پر کمزور" پائی گئی۔

یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی قیادت میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے مطابق، رات کو ٹویٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت میں آنے والے فرق میں تقریباً 2 فیصد زیادہ خلل ڈالتی ہے۔

محققین نے یہ بھی پایا کہ رات کو ٹویٹ کرنے کا تعلق ڈپریشن اور بے چینی سے ہے، لیکن یہ تعلق نسبتاً کمزور تھا۔

ٹیم نے واضح کیا کہ رات کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے نیند متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ لوگ بیدار رہ کر پوسٹ کرتے ہیں۔

یہ کہا گیا کہ رات کو پوسٹ یا میسج کرنے سے ذہنی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے، اور موبائل فون کی نیلی روشنی میلاٹونن ہارمون کی پیداوار کو روک سکتی ہے، جو نیند کے لیے ضروری ہے۔

بہتر صحت کے لیے اچھی نیند ضروری

محققین نے سائنٹیفک رپورٹس نامی جریدے میں لکھا، ''یہ تمام عوامل مل کر نیند آنے میں تاخیر پیدا کر سکتے ہیں اور نیند کے معیار و دورانیے کو کم کر سکتے ہیں۔

‘‘

’’جبکہ بہتر نیند کے نتائج کا تعلق بہتر ذہنی صحت سے ہوتا ہے۔‘‘

یونیورسٹی آف برسٹل کے محقق اور مقالے کے مرکزی مصنف، ڈینیئل جوائن سن نے کہا، ''اگرچہ سوشل میڈیا کو اکثر ایک جیسا سمجھا جاتا ہے، مگر اس کا اثر اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ صارف کس قسم کے رویے اپناتا ہے اور اسے کیسا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ''ہمارا مقالہ ایک مخصوص رویے کے ممکنہ نقصان کو اجاگر کرتا ہے: رات کے وقت مواد پوسٹ کرنا۔

‘‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے جیسے تحقیقی کام ایسے اقدامات یا قوانین بنانے میں مددگار ہو سکتے ہیں جو نقصان دہ سوشل میڈیا استعمال کو روکیں اور فائدہ مند رویوں یا تجربات کو فروغ دیں۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا رات کے وقت کیا گیا کے لیے رات کو

پڑھیں:

ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پابندی

ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات، جیسے سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب مواد سے بہتر طور پر محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات

ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر نے بتایا کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضابطوں کا پابند بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق پارلیمنٹ کے متعدد ارکان اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نوجوان صارفین کی ذہنی، نفسیاتی اور سماجی بھلائی کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا میں حالیہ برسوں کے دوران حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریگولیشنز سخت کرنے کی مہم تیز کر دی ہے تاکہ خاندانوں اور بچوں کے لیے آن لائن ماحول کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سوشل میڈیا سوشل میڈیا پابندی ملائیشیا

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پابندی
  • متھیرا کی ریمپ واک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
  • ڈاکٹر نبیہا علی خان کا شادی کے بعد حارث کھوکھر سے طلاق لینے پر غور
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • پاک افغان سرحد کی بندش سے افغانستان کو کتنا تجارتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟
  • فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج: ڈی ایٹ ممالک کو متفقہ پالیسی سے مقابلہ کرنا ہو گا: عطا تارڑ
  • بھارتی اداکار نے جذباتی پوسٹ کر کے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
  • بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا