حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفتر بین الملل برائے خدمت زائرین کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اجرائی معاملات کو بہتر انداز میں سر انجام دینے کے لیے اتفاق رائے سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی کو ھیت مدیریہ کا رئیس اور مولانا ڈاکٹر سید دانش علی نقوی کو نائب رئیس بنایا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفتر بین الملل برائے خدمت زائرین میں مولانا سید نصرت علی جعفری کی سربراہی میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکار اور کارشناس طلاب و علما میں سے چنے گئے ارکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دفتر کے اغراض و مقاصد کی روشنی میں مدیر دفتر نے پچھلے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں آئندہ اجرائی معاملات کو بہتر انداز میں سر انجام دینے کے لیے اتفاق رائے سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی کو ھیت مدیریہ کا رئیس اور مولانا ڈاکٹر سید دانش علی نقوی کو نائب رئیس بنایا کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعا سلامتی امام زمان علیہ السلام سے ہوا۔ اس موقع پر تمام احباب نے اپنے وقت کے امام کے ساتھ تجدید عہد کیا کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین کی خدمت میں کوشا رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نقوی کو
پڑھیں:
اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات،نوٹیفکیشن جاری
وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں بطور ڈائریکٹر جنرل اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور پریس قونصلر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروسز اکیڈمی اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت وزارت اطلاعات و نشریات میں کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔