متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔
سماعت میں سرکاری وکیل عثمان رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان پیش نہ ہوکر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ
پڑھیں:
چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا نہیں ہے اور موجودہ حالات کے باوجود سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”چین کے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے“۔
چینی قیادت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”صدر شی جن پنگ کا فی الحال موڈ اچھا نہیں“، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ”وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے ملک کیلئے کوئی مسئلہ پیدا ہو“۔
یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی اور جغرافیائی معاملات پر کشیدگی جاری ہے۔