متنازعہ ٹویٹ کیس:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا گیا۔ شکیل احمد ایڈووکیٹ نئے اسٹیٹ کونسل مقرر کیے گئے، اس قبل مقرر کردہ اسٹیٹ کونسل پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے اعتراض کیا گیا تھا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکلاء کیجانب سے اسٹیٹ کونسل کی حمزہ شہباز کیساتھ تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی کیجانب سے سیاسی وابستگی کی بنا کر اسٹیٹ کونسل کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، ہادی علی چٹھہ نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اس دوران پراسیکیوٹر کیجانب سے بار بار ٹوکنے پر ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ہمیں سزا دینے کا فیصلہ کر چکی ہے، ہماری فرد جرم کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔ ہادی علی چٹھہ کی جانب سے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے بیان پر توہین عدالت کا ذکر کیا گیا،ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کی استدعا پر جج افضل مجوکہ نے توہین عدالت کا جملہ آڈر سے نکلوا دیا۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ جہاں میری ذات کا تعلق ہے تو میں سرنڈر کردوں گا جہاں بات قانون کی ہوگی وہاں قانون پر عملدرآمد ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ہادی علی چٹھہ کی اسٹیٹ کونسل کیجانب سے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔
جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل کیلئے رجوع کیا تھا۔
تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔
بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان شامل ہیں، ان ے علاوہ بینچ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔