نمیبیا نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
نمیبیا نے جنوبی افریقا کو واحد ٹی20 میچ میں 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
ونڈ ہویک میں کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں جنوبی افریقا اور نمیبیا کے میچ کا فیصلہ میچ کی آخری گیند پر ہوا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 134 رنزبنائے، جیسن اسمتھ نے 31 جبکہ روبین ہرمین نے 23 رنز کی باری کھیلی۔
نمیبیا کے روبین ٹرمپ لمین نے 3، میکس ہینگو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
135 رنز کا ہدف نمیبیا نے میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے 30، جیراڈارسمس نے 21 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کے ننڈرے برگر اور اینڈائل سمیلین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔