ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے تہوار دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ہندو برادری کے لیے ہوگی تاکہ صوبائی محکموں اور ذیلی اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین اپنے مذہبی تہوار کو روایتی جوش و خروش سے منا سکیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول عمل درآمد کے لیے صوبے کے اعلیٰ سرکاری افسران بشمول اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ، سعودی عرب کا اظہارِ تشویش
واضح رہے دیوالی کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بدھ، ہندو، سکھ اور جین چاروں مذاہب کے ماننے والے یکساں محبت اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں، دیوالی کا تہوار ہندوبرادری کے مذہبی تہواروں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔
فورسز چوکس ہیں،افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دےرہےہیں،محسن نقوی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔
یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔