Jasarat News:
2025-10-13@15:28:49 GMT

خضدار کی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ضلع خضدار میں پہلی خاتون ڈسٹرکٹ سپورٹس آٖفیسر کی تعیناتی کے بعد سے طالبات کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سرگرم نظر آنے لگی ہیں۔اس سے قبل خضدار میں لڑکیاں کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتی تھیں۔ لیکن اب انڈور کھیلوں میں ان کو مواقعے فراہم کیے جا رہے ہیں اور اس کا سہرا ضلع خضدار کی خاتون ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکے سر ہے۔حال ہی میں خضدار میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے درمیان لڑکیوں کے لیے انڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دوسری ایسی تقریب تھی جس میں لڑکیوں نے تھروبال، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر  پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں، اور ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک مساوی رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا ایک اہم جُز اور  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا درخشاں خواب بھی ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عہد کیا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کی آزادی حاصل ہو اور مواقع فراہم کیے جائیں۔

چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے اور پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر لڑکی آزادی اور برابری کے ساتھ اپنے خواب پورے کر سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد
  • دل کا خیال کیسے رکھا جائے؟
  • زیادہ بیٹھنے والے
  • ڈیفنس میں فلیٹ سے بزرگ خاتون کی لاش برآمد
  • اندھی گولی سے خاتون اور بچہ زخمی
  • خضدار شہر کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • پاکستان کی پہلی خاتون ریسنگ ڈرائیور عرشیا اختر نے عالمی موٹر اسپورٹس میں تاریخ رقم کردی
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے