غلہ منڈی کسی پرائیویٹ منڈی میں منتقل نہیں ہو رہی، رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جڑانوالہ (آن لائن) وفاقی وزیر بین الصوبائی امور رانا ثنانے کہا ہے کہ غلہ منڈی کسی پرائیویٹ منڈی میں شفٹ نہیں ہو رہی، تاجر ذہنی سکون کے ساتھ اپنا کاروبار کریں، کوئی ادارہ یا افسر بلا جواز تنگ نہیں کرے گا۔ سابق رکن اسمبلی شیخ اعجاز احمد کی سربراہی میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلہ منڈی میں اپنا کام کریں گے۔مہر حامد رشید برادران ہمارے ساتھی ہیں وہ اپنا کاروبار ضرور کریں 2غلہ منڈیاں اور بنا لیں لیکن میں آپ کو یہ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ حکومت پنجاب کو موجودہ غلہ منڈی کو شہر سے باہر شفٹ کر نے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ ہی یہ تاثر درست ہے کہ سرکاری غلہ منڈی کسی پرائیویٹ غلہ منڈی میں شفٹ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ یا سرکاری ملازم آپ کو تنگ کرے آپ مجھے بتائیں یا شیخ اعجاز احمد کے نوٹس میں لائیں یہ مجھے بتائیں اس کا فوری سد باب کیا جائے گا۔ غلہ منڈی کے آڑھتی میرے لیے قابل احترام ہیں آج کے بعد پورے ذہنی سکون اور تسلی کے ساتھ اپنا کاروبار کریں۔ آڑھتیوں کے وفد نے آخر پر اہم ترین مسئلہ حل کرنے اور اپنے تاجر بھائیوں کا ہر طرح سے تحفظ کرنے اور ساتھ دینے پر رانا ثنا اللہ کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رانا ثناء اللہ کی تمام جماعتوں کو استحکام پاکستان کیلئے ساتھ دینے کی دعوت
فائل فوٹومشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو استحکام پاکستان کے لیے ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوان پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں ملکی سیاسی قیادت کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں، استحکام پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں، مذہبی جماعت کے قائدین سے پاکستان اور مسلح افواج کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور سالمیت مقدم ہونی چاہیے، جب پاکستان کی بات ہو تو سب کچھ بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو اس موقع پر اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اگر آج پی ٹی آئی یہ بیانیہ بناتی ہے تو اس سے آگے ان کے لیے بھی کوئی راستہ نکلے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چھپے ہوئے دشمن کو آج ہم نے منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج نے مؤثر انداز میں جارحیت کا جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، دشمن کی متعدد پناہ گاہوں کو نیست و نابود کردیا، پاک فوج نے ایک بار پھر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، مسلح افواج کی قربانیوں سے قومی وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا، مارچ کو ختم کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے، غزہ میں سفارتی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے غزہ پر بھرپور مؤقف اپنایا۔