سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے دوران لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات میں پناہ لی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.
زلزلہ اچانک جھٹکوں کی صورت میں محسوس ہواجو چند سیکنڈ تک جاری رہا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم ہو گئی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں۔
ماہرین ارضیات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول سوات، دیر، چترال اور خیبرپختونخوا کے دیگر حصے فالٹ لائن پر واقع ہونے کے باعث زلزلے کے خطرات سے دوچار رہتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
کراچی میں کسی بھی مقام پر دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا، حکام کا بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی پولیس نے شہر میں احتجاج کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
پولیس کے مطابق شہر بھر میں کسی مقام پر اس وقت کوئی احتجاج یا دھرنا نہیں ہورہا، صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعض عناصر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے افواہیں پھیلا رہے ہیں، جن کے باعث چند علاقوں میں شہریوں نے خوف کے تحت خود دکانیں بند کیں۔ تاہم شہر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات ہے۔
حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
پولیس نے بتایا کہ نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب احتجاج کی ایک مختصر کوشش کی گئی تھی تاہم مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔ واقعے میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں اب مکمل طور پر امن بحال ہوچکا ہے، سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں اور شہر بھر میں معمولات زندگی بحال ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف مصدقہ اطلاعات پر یقین کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔