Jasarat News:
2025-10-15@01:01:55 GMT

تحریکِ لبیک پر ریاستی تشدد قابلِ مذمت، علما اہلسنت

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علماء اہلسنت نے کہا ہے کہ مرید کے میں حکومت نے جس بہیمانہ طریقے سے تحریکِ لبیک پاکستان کی ریلی سے نمٹا، ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس سارے معاملے کی تحقیق کرے اوراس ظالمانہ سانحے کے ذمے داروں کا تعین کرے اور قرارِ واقعی سزاتجویز کرے۔ اب تک امیر تحریک لبیک پاکستان اور ان کے بھائی کا کسی کو علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں، اس لیے حقائق سامنے آنے چاہییں، سچ کو عارضی طور پر تو چھپایا اور دبایا جاسکتا ہے، لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں۔ پنجاب حکومت نے اگر دانش مندی اورحکمت کا مظاہرہ نہ کیا ، تو انھیں اس کی قیمت آنے والے انتخابات میں چکانی پڑ سکتی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن ، شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی ، شیخ الحدیث علامہ احمد علی سعیدی ،علامہ سید مظفر شاہ قادری علامہ لیاقت حسین اظہری ، علامہ مفتی عابد مباک المدنی، علامہ مفتی وسیم اختر المدنی،علامہ شاداب رضا قادری ، مولانا بشیر فاروق قادری ،علامہ ریحان امجد نعمانی ،علامہ مفتی ندیم اقبال سعیدی اور دیگر نے کہا کہ 13اکتوبر کی شب پچھلے پہر مرید کے میں حکومت نے جس بہیمانہ طریقے سے تحریکِ لبیک پاکستان کی ریلی سے نمٹا، ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علامہ مفتی

پڑھیں:

پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل

لاہور:

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے آپریشن پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابلِ قبول ہے، ہر جماعت اور ہر فردِ بشر کو اپنے مطالبات کے حق میں جلسہ، مظاہرہ یا احتجاج کا حق حاصل ہے۔ ٹی ایل پی کے علمائے کرام اور کارکنوں پر رات کی تاریکی میں براہِ راست فائر کھولنا کسی طور پر بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک بار بار کہہ رہی تھی کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنا چاہتی ہے مگر حکومتِ پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح ناراض نہ کیا جائے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپنے ہی پاکستانیوں پر تشدد کرنا، انہیں زخمی کرنا یا قتل کرنا حکومتِ پنجاب کو آسان لگا، لیکن اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔

مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام، حکومتِ پنجاب اور وفاقی فورسز کی جانب سے تحریک لبیک پر اس قسم کے وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتی ہے، اور تحریک لبیک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اب تک امیر تحریک لبیک اور ان کے بھائی کا کسی کو علم نہیں، حقائق سامنے آنے چاہئیں، مفتی منیب الرحمن
  • تحریکِ لبیک پاکستان کے حالیہ احتجاجات، ریاست کا مؤقف اور زمینی حقائق
  • تحریک لبیک کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، عبدالغفورحیدری
  • مولانا فضل الرحمن کا  ٹی ایل پی  کے کارکنوں پر ریاستی تشدد کی شدید مذمت
  • تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل
  • تحریکِ لبیک کے احتجاج پر ریاستی جبر ہمارے قومی ضمیر پر طمانچہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • پنجاب میں ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن، مرکزی رہنما جے یو آئی کا سخت ردعمل
  • افغان جارحیت قابل مذمت، پاک فوج نے قومی جذبات کی ترجمانی کی: راغب نعیمی
  •  حکومتی اداروں کو تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئیے تھا، جماعت اہلسنت ملتان