data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-14
اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے تحریک لبیک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں آپریشن پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، اپنے مطالبات کے حق میں ہر جماعت کو اور ہر فرد بشر کو جلسہ مظاہرہ یا احتجاج کا حق ہے ۔تحریک لبیک کے علما اور انکے کارکنوں پر رات کی تاریکی میں ڈائریکٹ فائر کھولنا کسی طرح بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ تحریک لبیک بار بار کہ رہی تھی کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح بھی ناراض نہیں کرنا۔ اپنے پاکستانیوں کو مارنا اور ان پر تشدد کرنا انہیں قتل کرنا حکومت پنچاب کو آسان لگا لیکن اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔ جمعیت علما اسلام حکومت پنجاب اور وفاقی فورسز کی تحریک لبیک پر اس قسم کی وحشیانہ تشددکی سخت مذمت کرتی ہے اور ہم تحریک لبیک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع