حیدرآباد میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، اسپتالوںمیں سہولیات ناکافی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری گورننگ باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس چیئرمین حاجی جاوید خلجی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی راجپوت ،نائب صدر اشفاق سومرو ،جنرل سیکرٹری نواب الدین قریشی سمیت دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی نے شرکت کی ۔اجلاس میں حیدرآباد میں ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے اور ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لینے ،سرکاری اسپتالوں میں ناکافی سہولیات ،ڈینگی ٹیسٹ کی فری سہولت ختم کرنے اور بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے جیسی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے چیئرمین حاجی جاوید خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں کا پانی کھلے میدانوں میں کھڑا ہونے سے مچھر کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے اگر انتظامیہ اور ذمے دار ادارے بروقت پانی کی نکاسی اور مچھر مار اسپرے مہم شروع کردیتے تو شہریوں کو ڈینگی وائرس وبا سے کافی حد تک بچایا جاسکتا تھا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس جانب توجہ دینے کے بجائے افسران کے اقدامات محض اجلاس کرنے تک محدود دکھائی دیے۔صدر اعجاز علی راجپوت نے کہاکہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے سے ایک طرف ہزاروں کی تعداد میں شہری متاثر ہوئے دوسری طرف کئی قیمتی جانیں اس وبا کا شکار ہوئی ہیں۔ جنرل سیکرٹری نواب الدین قریشی نے کہاکہ صحت کے شعبہ کے لیے اربوں روپے فنڈز ہونے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی کمی ایک افسوسناک اور قابل گرفت عمل ہے جس کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد ،مزدور سڑک کے کنارے کچرے کے ڈھیر کی صفائی کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز