ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو بھی فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 1 ہزار 629 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہو گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 217 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 69 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ قیمت کی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔