data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بلجیم میں ہونے والے ناٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔اْڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ نگ کا کہا گیا ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو 

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا  کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ  چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش نصف کلومیٹر فاصلے سے برآمد
  • سڈنی، فضائی کرتب کے دوران 2 طیارے ٹکرا گئے، 1 پائلٹ ہلاک
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصف
  •  چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا، وزیر دفاع کا اعلان
  • سڈنی میں فضائی کرتب کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے، ایک پائلٹ جاں بحق
  • بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے خلاف خیرپور میں ہندو برادری کی ریلی
  • کراچی: ہندو برادری کا بھارتی وزیر دفاع کیخلاف احتجاج
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں2 خواتین، بچے سمیت4افراد زخمی
  • تلہار : بھارتی وزیر کے بیان پر اقلیتی برادری کا شدید احتجاج
  • سی وی میں غلط معلومات لکھنے پر رومانیہ کے وزیر دفاع مستعفی