data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ / یروشلم: جنگ بندی کے چند ہی روز بعد اسرائیل ایک بار پھر دھمکیوں پر اُتر آیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کی شرائط پوری نہ کیں اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں، تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے الزام لگایا کہ حماس اب بھی 19 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کو روکے ہوئے ہے، جو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اگر حماس نے بقیہ لاشیں واپس نہ کیں تو ہمارے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم نے دستیاب تمام 9 لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کر دی ہیں، تاہم باقی لاشوں تک رسائی تباہ شدہ علاقوں اور ملبے کے ڈھیروں کے باعث فی الحال ممکن نہیں۔

حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ درجنوں عمارتوں کے ملبے میں لاشوں کی تلاش کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کے دوران ریسکیو ٹیموں کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ بقیہ لاشوں کو بھی تلاش کیا جا سکے۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، اسرائیلی بیانات اور دھمکیاں جنگ بندی کے نازک توازن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، جبکہ غزہ میں تباہ حال شہری اب بھی انسانی امداد کے منتظر ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شرجیل میمن: لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کا خطاب اسکرینوں کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بیانیہ ہمیشہ جمہوری رہا ہے اور اس کی جدوجہد ملک کے لیے رہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں۔ عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں مناسب سہولیات حاصل کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ کوئی تشدد نہیں ہو رہا، لیکن وہ ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی میں الطاف حسین کے حوالے کیے جانے کے بعد ہیروئن، بھتہ اور بوری بند لاش کلچر پھیلا، لیکن اب شہر کی صفائی اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، اور کراچی کو ترقی کی راہ پر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف  آف  ڈیفنس  کے نوٹیفکیشن  کا عمل  شروع  ہوگیا  ‘ تبصروں  کی گنجائش  نہیں خواجہ  آصف 
  • بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم
  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی،انتونیو گوتریس، حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے، اردوان
  • اب صحت مند اور طویل عمر ہوگی
  • سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصف
  • چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے; وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اسرائیل، رفح بحران کے حل کیلئے ثالثوں کو جواب نہیں دے رہا، حماس
  • لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں، بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہ دیا، شرجیل میمن
  • شرجیل میمن: لندن والے بانی نے کراچی کو بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا