انڈونیشیا نے جے -10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
جکارتا: انڈونیشیا نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت میں تباہی مچانے والے جے-10 لڑاکا طیارے چین سے حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔
انڈونیشیا کے وزیردفاع سجفری سجم الدین نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتا کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چینی تجزیہ کار نے بتایا کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کے فضائی بیڑے میں شامل چینی ساختہ جے-10 لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ میں شامل فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو دیگر بہترین لڑاکا طیاروں کے ہمراہ شکست دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔اسی فضائی جھڑپ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے معترف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہیں، جووقتاً فوقتاً اس معارکہ آرائی کو رکوانے اور بھارتی فضائیہ کی خراب کارکردگی کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :