Jasarat News:
2025-12-03@06:30:44 GMT

شامی صدر نے روس سے بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی وزارتِ خارجہ میں شعبہ روس و مشرقی یورپ کے نائب ڈائریکٹر اشہد صلیبی نے کہا ہے کہ صدر احمد الشرع نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کے دوران مفرور بشار الاسد کی حوالگی کا واضح مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے شام میں عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے واضح سمجھ بوجھ اور مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔صدر الشرع کا روس کا یہ دورہ تمام ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کی بحالی کے عزم کی توثیق کے لیے تھا۔ شام اب اپنی خارجہ پالیسی کی ازسرِنو تشکیل کی طرف جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے قومی مفادات کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ دمشق دنیا کے تمام ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ نئی سیاسی قیادت روس کے معاملے میں شفاف طرزِ عمل اپنانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور شامی عوام کو تمام پیش رفتوں سے باخبر رکھنے پر زور دے رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں دمشق اور ماسکو کے درمیان ہونے والے تمام معاہدوں کو ازسرِنو مرتب کیا جائے گا تاکہ وہ شامی عوام کے اعلیٰ ترین مفاد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات میں مطلوب افراد اور زیرِ التوا معاملات کے لیے نئی قانونی فریم ورک کی تیاری، اور بین الاقوامی سطح پر شام کے موقف کی حمایت شامل تھی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل میں ماسکو کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی جاری رہے گی تاکہ شام کا بین الاقوامی کردار مضبوط ہو اور اس کے تزویراتی مفادات کو تقویت ملے۔ یاد رہے کہ صدر احمد الشرع بدھ کے روز روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر پیوٹن سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی پیش رفت، سیاسی و اقتصادی تعاون، اور شام کی تعمیر نو سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ گھر بیٹھ جانے والے کارکنان باہر نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔اس موقع پر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں 6 ڈسٹرکٹ بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی 6 انتظامی ڈویژن بننے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکن ہیں، کسی کو لیڈر مت بننے دیجیےگا، شخصیت پرستی سے بچیں، اگلا سال آپ کا ہے، اپنے آپ کو نہیں بدلا تو وقت آپ کو بدل دے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آرٹیکل 140 کے نفاذ کے لیے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کردیا
  • ہم شام کے جنوبی حصے کو غیر مسلح کریں گے، نتن یاہو
  • ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کردیا
  • ’بس بہت ہوا‘، کیپٹن صفدر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا
  • ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا
  • ایم کیو ایم پاکستان نےحکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
  • جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کا شاندار اسکول
  • چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
  • گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
  • پاکستان غزہ کی تعمیرِ نو میں مرکزی کردار ادا کرے، مصر کا بڑا مطالبہ