امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔

وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ

انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

وزیرِ خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی ایئرلائن کی نجکاری میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ریکو ڈک منصوبے کے فنانشل کلوز کے قریب ہے اور ایکزم بینک کی شمولیت کے منتظر ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کرے، کیونکہ یہ بینک تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ابو ظہبی کمرشل بینک کے درمیان مالی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

دریں اثنا وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن کے سینیئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وفد کو چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے پہلے اجراء سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک گرین بانڈ ہوگا۔

وزیرِ خزانہ نے حکومت کے نجکاری پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور کابینہ کی منظوری سے فرسٹ ویمن بینک کی جی ٹو جی فروخت کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنیاں ریکو ڈک منصوبے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایکزم بینک جلد منصوبے کے مالیاتی اشتراک میں شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ

مزید برآں وزیرِ خزانہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جاری ڈیجیٹل تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے جے پی مورگن ٹیم پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعاون کے مزید شعبے تلاش کرے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف محمد اورنگزیب ملکی معیشت نجکاری وزیر خزانہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف محمد اورنگزیب ملکی معیشت نجکاری وی نیوز سرمایہ کاری کے محمد اورنگزیب انہوں نے

پڑھیں:

وزیرِ خزانہ کی فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات

وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خزانہ کی فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات
  • وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
  • وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
  • وفاقی حکومت کا مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کرنے کا حتمی فیصلہ
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا سعودی عرب کے ساتھ معاشی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا عزم
  • وزیرخزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پرگفتگو
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی دورہ امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو