سندھ :دیوالی پر 2روزہ تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے 20 اور 21 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ہےتاہم یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین پیر اور منگل کو دیوالی اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول میں انہی تاریخوں پر امتحانات طے ہیں تو انہیں بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے بھی دیوالی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو تمام عدالتوں کے ہندو ملازمین کیلئے تعطیل ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ کے زیر انتظام بینچز، ضلعی عدالتیں، وفاقی اور صوبائی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں پر تعطیل کا اطلاق ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔