بھارت: 2 سال سے تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازم نے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری ملازم نے 2سال سے زائد عرصے تک تنخواہ نہ ملنے اور مسلسل ذہنی اذیت کے باعث پنچایت دفتر کے سامنے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے سرکاری ملازم کی شناخت چیکوسا نائیکا کے طور پر ہوئی ہے جو 2016ء سے ہونگنورو گرام پنچایت میں پانی سپلائی کے ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ چیکوسا نائیکا کو گزشتہ 27 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، اس نے کئی بار مقامی عہدیداروں سے تنخواہ کی ادائیگی کی درخواست کی اور حتیٰ کہ خراب صحت کے باعث استعفا بھی جمع کروایا مگر متعلقہ حکام نے اس کی فریادوں کو نظر انداز کر دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی چھوڑا ہے، چیکوسا نے خط میں تحریر کیا کہ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر اور گرام پنچایت کے صدر مسلسل اسے ذہنی طور پر ہراساں کرتے رہے، اگر وہ چھٹی مانگتا تو اسے متبادل ڈھونڈنے کے لیے کہا جاتا اور روزانہ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک دفتر میں موجود رہنے پر مجبور کیا جاتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازم
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔