ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔
نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔
تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف میچ بھی بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے طیاروں کی بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر طویل مشن انجام دینے کی تیاری کا مظاہرہ تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جاسکے گا، یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی۔
مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا گیا ہے، مشق عملی تجربات کے تبادلے اور فضائی دفاعی چیلنجز کیخلاف مشترکہ ردعمل مضبوط بنانے کا ذریعہ ثابت ہوگی، یہ مشق پاک فضائیہ کے عزم اور مسلسل ارتقا کی واضح علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے، پاک فضائیہ نے ہر فضائی شعبے میں بہترین کارکردگی کی روایت قائم رکھی، یہ مشق پاک فضائیہ کےجدید جنگی تقاضوں کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔