جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
Welcome the Agreement finalized late last night in Doha.
Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye.
We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار
اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینیئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں بین الوزارتی رابطے کو مضبوط کرنے اور دورے کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار دورہ پاکستان کرغزستان وزارت خارجہ