مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کریگا۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع