نیتن یاہو نے غزہ نے ترک سیکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی مخالفت کردی۔
یروشلم میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی جنگ کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، جس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ جنگ سے تباہ حال علاقے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا
جے ڈی وینس جنہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ توقع سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، نے بدھ کو بھی اپنے مثبت مؤقف کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہاکہ یہ آسان ہوگا، مگر میں پُرامید ہوں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور ہم پورے مشرقِ وسطیٰ میں بہتر مستقبل تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
غزہ میں 12 روز سے جنگ بندی قائم ہے، جس کے بعد توجہ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر مرکوز ہو چکی ہے۔
منصوبے کے مطابق حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور ایک بین الاقوامی نگرانی میں قائم فلسطینی کمیٹی غزہ کا انتظام سنبھالے گی، جبکہ بین الاقوامی فورس جانچ شدہ فلسطینی پولیس کی مدد کرے گی۔
غزہ میں ترک سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال پر نیتن یاہو نے کہاکہ اس بارے میں میری بہت سخت رائے ہے، اندازہ لگانا چاہیں گے کہ وہ کیا ہے؟
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ وزارتِ دفاع نے بھی بات کرنے سے گریز کیا۔
جے ڈی وینس نے منگل کے روز کہا تھا کہ ترکی کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کا موقع ضرور ہے، لیکن امریکا اسرائیل پر کوئی غیر ملکی فوج قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے امدادی وفد کا غزہ کا دورہ، بنیادی سہولیات اور پانی کے پلانٹ کا جائزہ
یاد رہے کہ نیٹو رکن ترکیہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات غزہ جنگ کے دوران بدترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی، جبکہ شام جو دونوں ممالک کے درمیان واقع ہے ایک نئی علاقائی مسابقت کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔
دوسری جانب حماس نے ہتھیار ڈالنے کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ صرف ایک مستقبل کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے وقت ہی حوالے کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی وزیراعظم غزہ امن منصوبہ غزہ ترک سیکیورٹی فورسز مخالفت کردی نیتن یاہو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم غزہ ترک سیکیورٹی فورسز مخالفت کردی نیتن یاہو وی نیوز ترک سیکیورٹی فورسز نیتن یاہو نے کے لیے
پڑھیں:
قوم کے سپوتوں کا بڑا کارنامہ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کا صفایا
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کو ناکام بناتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہاڑی پر واقع غار میں پناہ لی ہوئی تھی، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے.