City 42:
2025-10-24@20:48:14 GMT

حکومت کا حجاج کو اربوں روپے واپس کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال حج کرنے والے حجاج کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کو رقوم کی منتقلی کا عمل بینک اکاؤنٹس میں 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا  جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ حج انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھا جائے۔

خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج 2026 کے لیے40 دن کے حج پیکیج کی رقم11 لاکھ50 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

 حجاج کو رقوم کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج کے دوران رہائشی عمارتوں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر معاملات میں تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے کی بچت کی گئی اور یہی رقم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہے۔

 رقوم کی واپسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 ہزار 286 حاجیوں کو 12 ہزار فی کس، 13 ہزار 939 حاجیوں کو 25 ہزار، 8 ہزار 496 حاجیوں کو 48 ہزار، 20 ہزار 302 حاجیوں کو 75 ہزار،10 ہزار 945 حاجیوں کو 90 ہزار اور 400 حاجیوں کو ایک لاکھ 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم واپس کی جا رہی ہے۔

لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

 وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رقوم کی واپسی آج سے ہی شروع ہو جائے گی اور جن حاجیوں کو رقم واپس نہیں کی گئیں۔ انہوں نے حجاز مقدس میں فراہم کی گئی تمام سہولیات سے مکمل استفادہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حج 2026 کے موقع پر بھی حاجیوں کو سفری بیگ اور سعودی کمپنی کی موبائل فون سم دی جائے گی۔ جس میں انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ فون کالز کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو حجاج کو رقوم کی

پڑھیں:

حکومت کا عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ

مہنگائی سے ستائی عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیداوار کے مطابق حکومت کو مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مرغی پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے ہے، برآمد پر پابندی سے مٹن، گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ سال حج کرنے والے حجاج کو ساڑھے 3 ارب روپے واپس کریں گے: سردار یوسف
  • 2025 کی بچت کی رقم حجاج کو واپس، حج 2026 کے پیکیجز کا اعلان
  • حج 2026: 40دن کے حج پیکیج کی رقم 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر
  • گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنیوالے 66 ہزار حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ واپس کرنے کا فیصلہ
  • گزشتہ سال حج کرنے والوں کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا ’’مریم نواز فری پرواز کارڈ‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ