امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم میامی ہیٹ کے کھلاڑی ٹیری روزیئر اور پورٹ لینڈ ٹریل بلیزر کے کوچ چانسے بل اپس کو ایف بی آئی نے جوئے کی تحقیقات میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد کھیلوں میں غیر قانونی سٹے پازی اور پوکر گیم اسکیمز میں ہونے والی متعدد گرفتاریوں سے متعلق بتانا تھا۔

چانسے بل اپس نے اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مینیسوٹا ٹمبروولوز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بلیزرز کے بطور کوچ فرائض انجام دیے، جس میں بلیزر کو 118 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیری روزیئر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ اورلینڈو میجک کے خلاف میچ کے لیے موجود تھے۔ تاہم، وہ اس میچ کا حصہ نہیں بنے۔

ٹیری روزیئر 9 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے چار سالہ معاہدے کا آخری سال گزار رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی، نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا، مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بسنت کی ہرگز اجازت نہیں، پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • دکان میں میڈم نور جہاں اونچی آواز میں گانا لگانے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج
  • ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار
  • آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘
  • چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کا مرکزی کردار آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی مدد سے گرفتار
  • لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • گلگت، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں 2 نوجوان گرفتار
  • لندن، شاپ لفٹنگ میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن، 32 افراد گرفتار
  • لاہور: پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق