WE News:
2025-12-08@20:25:32 GMT

ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوئی۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

دوسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا، جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے میں ایس پی سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس کو بھاری نقصان، سرچ آپریشن جاری
دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی نفری، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں نے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بعد میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا۔ تاہم تاحال کسی گروپ یا کالعدم تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شدید مذمت، فوری رپورٹ طلب
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کے حوصلے بلند ہیں: وزیرِ اعلیٰ
سہیل آفریدی نے کہا کہ بزدلانہ حملے سی ٹی ڈی اور پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ شہید ایس پی آپریشنز اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

امن و امان کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب
پشاور میں وزیرِ اعلیٰ نے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس پی آپریشنز خیبر پختونخوا کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے

اسکرین گرایپ

خیبر پختونخوا پولیس کو صوبائی حکومت سے جدید اسلحہ اور آلات مل گئے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جدید اسلحہ اور آلات صوبائی پولیس کے حوالے کیے، تقریب میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے بھی شرکت کی۔

وفاق صوبائی حکومت سے مل کر پالیسی بنائے تو وہ پائیدار ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق پالیسی صوبائی حکومت سے مل کر بنائے تو وہ پائیدار ہوگی۔

کے پی پولیس کو ملنے والے جدید اسلحے میں 7 ہزار 650 شارٹ مشین گنز، 25 ایم 249 مشین گنز، ایم 16 رائفلز، اسنائپر ایل ایس آر رائفلز اور ماڈرن اسکوپ شامل ہے۔

جدید اسلحے اور آلات میں 11 ہزار 594 بلٹ پروف جیکٹس، 65 اینٹی ڈرون گنز، 1ہزار 788 تھرمل ویپن سائٹس، مختلف نوعیت کے 94 ڈرونز، 2 بکتر بند سمیت بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 9 مئی کے مقدمات میں گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم
  • کراچی، عدالت کا 9 مئی مقدمات کے گواہ پولیس اہلکار کی گرفتاری کا حکم
  • خیبر پختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات مل گئے
  • آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • اٹلی: پولیس آپریشن دھماکے میں مزید ہلاکتیں
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
  • سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سہیل آفریدی
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
  • حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دورا ن اہلکار کوشیلڈپیش کررہے ہیں