سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد کو جدید کیش لیس ماڈل شہر بنانے کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ طور پر کیش لیس نظام نافذ العمل کردیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے موقع پر موجود شہریوں کے ہمراہ ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر میں کیش لیس نظام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر ون ونڈو، ڈائریکٹر اسٹیٹ ون اور متعلقہ افسران سمیت سی ای او فنسٹ شاہ نواز محمود، بینک الفلاح کے نمائندہ فراز یار خان سمیت دیگر کمرشل بینکس و مالیاتی اداروں کے نمائندگان اور صارفین نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق شہریوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس احسن اقدام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس ماڈل شہر بنانا ہے۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیش لیس و ڈیجیٹل لین دین کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو ایزی پیسہ اور جاز کیش سمیت مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کیو آر کوڈ سسٹم کو فعال بنانے کی تفصیلات بتائی گئیں۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ازخود بھی ایک ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرکے کیش لیس نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس نئے اور جدید ڈیجٹلائزڈ نظام کو عوامی خدمت کیلئے ایک بہترین قدم قرار دیا۔ سی ڈی اے کے ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر میں کیش لیس نظام کو نافذ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے نے پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نیا نظام نہ صرف ای-گورننس کے ماڈل کو اپنائے گا بلکہ عوام کو آسان، تیز اور شفاف ترین ادائیگیوں کی سہولیات فراہم کرے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو لین دین میں آسانی ہوگی بلکہ دارالحکومت میں کیش لیس معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار بازاروں میں بھی کیش لیس نظام کے تحت راست کیو آر کوڈ متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ اسی طرح مرحلہ وار شہر کے تمام کمرشل مراکز، شاپنگ سینٹر ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں بھی کیش لیس نظام کو تیزی سے متعارف کروایا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی شہر بنانے کے مقاصد کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو کیش لیس و ڈیجیٹل نظام کے زریعہ ہر قسم کے مالی لین دین میں فراڈ و دھوکہ دہی سے بچانا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بہت جلد اسلام آباد میں تمام خدمات کو “آسان خدمت مرکز” کے زریعے ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” میں پبلک ڈیلنگ پروفیشنل اور کارپوریٹ طرز پر ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کا قیام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے عمل میں لایا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں کوئی بھی شہری جیب میں پیسے لیکر نہ گھومے بلکہ کیش لیس نظام سے مستفید ہوکر اپنی ضروریات کو پورا کرے۔چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ کیش لیس نظام میں کسٹمرز اور شہریوں کی اوپن چوائس ہوگی کہ وہ کس بینک اور مالیاتی ادارے کے ساتھ منسلک ہوکر اپنی ٹرانزیکشنز ڈیجیٹل طریقہ کا کے مطابق عمل میں لائیں۔ مزید برآں، شہریوں کو ایزی پیسہ اور جیز کیش کے علاوہ ای-چلان کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائع پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیش لیس نظام
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت کے علاقے آئی 9 کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنے گن مین سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے
واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک فون کال سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری، ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ ،اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات چیئرمین سی ڈی اے سے یانگو سروسز کی کنٹری ہیڈ مرال شریف کی قیادت میں وفد کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی ائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے عام آدمی کو ریاست ماں جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا، مریم نواز نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم