وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور پیپلز پارٹی نے ریاست میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں 27 ارکان قانون ساز اسمبلی نے شرکت کی، اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے بھی 27 ارکان کی ہی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان اسمبلی نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بندے پورے کر لیے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق آج مظفرآباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ متوقع طور پر مستعفی ہونے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوارالحق اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا تھا کہ میرے خلاف اگر 27 ارکان اسمبلی ایک جگہ بیٹھ کر چائے بھی پئیں گے تو گھر چلا جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کی صورت میں، 2021 کے عام انتخابات کے بعد بننے والی اسمبلی 4 سال کے دوران چوتھا وزیراعظم منتخب کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چوہدری انوارالحق تحریک عدم اعتماد کا اعلان

پڑھیں:

کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم

اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جو حکومتی نااہلی اور ٹریفک نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے لگانے اور ہزاروں چالان کرنے کے باوجود ٹینکر مافیا بے قابو ہو چکا ہے، ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
  • کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر ٹینکر کی ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، ایم کیو ایم
  • بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مسلسل مظالم کا سامنا ہے، مقررین
  • بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مسلسل مظالم کا سامنا ہے، مقررین سیمینار
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کے خطرات کا سامنا ہے
  • مالی بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہی ملکی ترقی، خوشحالی اور معیشت کی مضبوطی اور عوامی اعتماد کو یقینی بناتا ہے؛ وزیراعظم
  • جنت نظیر وادی آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کا میدان سجنے کو تیار
  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں اور مستعفی ہوں ‘سیف الدین
  • آزاد کشمیرالیکشن کمشنر کا تقرر؛ تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات ہو گی
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ