ارجنٹینا میں 7 کروڑ سال پرانا ڈائنوسار کا انڈہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ارجنٹینا کے پیٹاگونیا علاقے میں سائنسدانوں نے ایک نایاب اور غیر معمولی محفوظ شدہ ڈائنوسار کا انڈہ دریافت کیا ہے، جس کی عمر تقریباً 70 ملین سال بتائی جا رہی ہے۔ یہ دریافت کریٹاسیئس دور کی زندگی کی ایک منفرد جھلک پیش کرتی ہے۔
انڈہ شمالی پیٹاگونیا کے ریو نیگرو کے گرد آلود میدانوں سے ملا اور شکل و سائز میں جدید شتر مرغ سے مشابہت رکھتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لاکھوں سال گزرنے کے باوجود اس کی حالت تقریباً محفوظ اور تازہ نظر آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ انڈہ Bonapartenykus نامی چھوٹے گوشت خور تھیروپوڈ ڈائنوسار کا ہے، جو کبھی اس علاقے میں رہتا تھا۔ یہ جنوبی امریکا میں دریافت ہونے والے سب سے زیادہ محفوظ ڈائنوسار کے انڈوں میں شامل ہے۔
ارجنٹینا میوزیم آف نیچرل سائنسز کے ماہر گونزالو میوز کا کہنا ہے کہ شکاری ڈائنوسار کے انڈے انتہائی نایاب ہوتے ہیں، کیونکہ یہ سبزی خوروں کے مقابلے میں کم پائے جاتے تھے اور زیادہ نازک ہوتے تھے۔ انڈے کی اس بہترین حالت میں دریافت واقعی ایک تاریخی اور غیر معمولی لمحہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جمال الدین جمالی : پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟