پاکستان کا بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کےلیے بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔
نوٹم میں کہا گیا کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے، دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لئے بند رہیں گے۔
فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو(آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا اور سائیکلون سے شدید متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید امدادی تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے
200 ٹن اضافی امدادی سامان سری لنکا بھجوایا جا رہا ہے، جو 13 دسمبر کو وہاں پہنچے گا۔ امدادی کھیپ میں ادویات کے علاوہ ضرورتِ زندگی کا ضروری سامان شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو فوری امداد کی ضرورت تھی، جس پر پاکستان نے بروقت تعاون کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ریسکیو ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔