Daily Mumtaz:
2025-10-28@16:27:27 GMT

سہیل آفریدی کی واپسی پر یوٹیوبر اور کارکنوں میں جھڑپ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

سہیل آفریدی کی واپسی پر یوٹیوبر اور کارکنوں میں جھڑپ

وزیراعلیٰ کی اڈیالہ سے واپسی کے دوران یوٹیوبر اور کارکنوں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی۔ اطلاعات کے مطابق یوٹیوبر نے کارکن پر حملہ کیا اور کارکن نے بھی اسے مکوں سے مارا۔ یوٹیوبر سہیل آفریدی سے ملاقات کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارکنان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب کارکن نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان نے یوٹیوبر پر الزام لگایا کہ وہ علی امین گنڈا پور کے بھیجے ہوئے شخص ہیں اور ڈی آئی خان سے آئے یوٹیوبر کو پیسے دینے کا الزام بھی عائد کیا۔
یہ واقعہ پارٹی کارکنان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات اور سیاسی تنازعات کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاق سے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے
میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن لا کر رہیں گے ۔کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، وفاقی وزرا نے غلیظ الزامات لگائے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی انشا اللہ،جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کرینگے، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے ساتھ بھٹو اور شریف جیسے الفاظ تھے، وہ صرف ایوان تک آتے تھے، مجھ پر الزامات لگائے گئے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامت کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے عمران خان کی ملاقات کا کہا لیکن ان نے کہا کہ پوچھ کر بتاتا ہوں، پھر میں نے وزیر اعظم کی میٹنگ کا کہا کہ میں بانی سے پوچھ کر بتاتا ہوں، مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کرینگے، میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دلیر ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کے بڑے بڑے بابے نے کیا تیر مارا ہے، یہ نوجوان ڈلیور کرے گا، میں 36 سال کا ہوں، میں ڈلیور کرونگا، آپ باہر ملکوں میں فلیٹ خریدیں گے، آپ نہیں ڈلیور کرسکتے ہم ڈلیور کرکے رہیں گے ،وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن لے کر رہیں گے، پولیس کے لیے جدید اسلحہ خریدنگے، بلٹ پروف گاڈیاں خریدنگے پولیس، اسپیشل برنچ، انٹلی جنس اور اس پر انوسٹ کرینگے، گوڈ گورننس ضروری یے خیبر پختونخوا کے 4 ریجن کے لیے پیکج کا اعلان جلد کرینگے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام سرکاری ملازمین عوام کے نوکر ہیںِ میرے پروٹوکول کے لیے راستہ بند نہیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا توہینِ عدالت کی درخواست دینے کا عندیہ
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد، پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے
  • سہیل آفریدی کی آمد، اڈیالہ جیل کے قریب علاقہ میدانِ جنگ بن گیا
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان
  • کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی
  • وفاق سے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی