علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ رہا، مجھے سلطانز کے فینز اور ٹیم سے محبت ہے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مرحوم انکل عالمگیر ترین پر بھی فخر ہے کہ انہوں نے ملتان سلطانز کی فرنچائز اور نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا۔
علی ترین نے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے پلیئرز اور اسٹاف کو واضح کیا تھا کہ وہ محنت کریں اور اپنے حق کیلیے لڑتے ہوئے ہر دن چلینجز سے نبردآزما ہوں، میں نے انہیں ہدایت کی تھی کہ فینز کی توقعات پر پورا اتریں کیونکہ وہ اچھے کھیل کی وجہ سے شکست بھول سکتے ہیں مگر مقابلہ کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں۔
فرنچائز مالک نے لکھا کہ ’یہ وہ خیال تھا جس کی وجہ سے ہم نے معاشی نقصان کے باوجود بھی گراؤنڈ اور دوسرے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں کیونکہ میں نے کبھی پیچھے ہٹنے کا سوچا نہیں تھا‘۔
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے تحفظ کیلیے میں نے ہر موقع پر آواز اٹھائی جبکہ مجھے معلوم تھا کہ میں ہر کسی کے ساتھ چائے پینے کی حیثیت نہیں رکھتا، مگر میں ہمیشہ مخلص رہا اور ہمیشہ اپنے دماغ سے بات کی، میں نے محتاط اور طویل کھیلنا نہیں سیکھا اور ہمیشہ اپنی فرنچائز کیلیے آواز اٹھائی اور اپنے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑا رہا۔
علی ترین نے لکھا کہ میں نے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلیے ٹیم کو گھٹنوں کے بل نہیں چلایا اور شکست کو ترجیح دی مگر اب خدا حافظ! کہنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ملتان سلطانز ٹیم اور نئے مالک کے ساتھ اپنی حمایت اسی طرح جاری رکھیں کیونکہ یہ ٹیم جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتی ہے۔
علی ترین نے لکھا کہ میری اب پی ایس ایل میں ایک سپر فین والی حیثیت ہے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عام تعطیل، بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند
ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 23 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 23 نومبر 2025 (اتوار) کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق این اے 96، این اے 104، پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث تمام بازار، مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز بند رہیں گے، تاکہ ووٹنگ کا عمل پُرامن، منظم اور بلا رکاوٹ مکمل ہو سکے۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنے سربراہان کی ہدایات کے مطابق کھلے رہیں گے۔