آسٹریلیا میں نا بالغ بچوں کے اکائونٹ معطل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا: آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کے اکاﺅنٹ معطل کردیے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس پراس سے پہلے کے پابندی کا قانون نافذ ہوتا اعلیٰ حکام نے پہلے ہی فیس بک اور انسٹا گرام نے عملدرآمد شروع کردیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 16برس سے کم عمر بچوں کے اکائونٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیے گئے۔
مذکورہ حوالے سے میٹا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ پلیٹ فارم مقررہ تاریخ سے پہلے ہی قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ قانون کے تحت 10دسمبر کے بعد خلاف ورزی پر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جرمانہ عاید کیا جائے گا
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کے
پڑھیں:
مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.2 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مظفر آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔