Al Qamar Online:
2025-12-11@06:40:39 GMT

شمالی وزیرستان:مدرسے کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

شمالی وزیرستان:مدرسے کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق

پشاور:شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے 2بچے جاں بحق اور5بچیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ میر علی کے قریب عیسوڑی دیہات میں اس وقت دھماکاہوا ہے جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔

میر علی سے ایک انتظامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عیسوڑی کے مقام پر بچے کھیل رہے تھے جہاں انھیں بارودی مواد کا گولہ ملا جس سے دھماکا ہوا ہے۔

 میر علی کے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 16 زخمی تھے جن میں 5 بچیاں بھی تھیں۔

ان میں بیشتر کی عمریں8 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنھیں خلیفہ گل نوا ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بنوں میں ہسپتال کے ترجمان محمد نعمان نے بتایا کہ کل 8زخمی بنوں ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں ایک بچہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے۔

ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ بیشتر زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئی تھیں اس لیے انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔

میر علی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں کشیدہ حالات کی وجہ سے باقی تمام زخمی بھی بنوں چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میر علی میں آئے روز کے حملوں اور دھماکوں کی وجہ سے لوگ محفوظ علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے بتایا ہے کہ میر علی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، رواں برس دہشتگردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست

خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، اسی طرح شمالی وزیرستان میں887، ڈی آئی خان میں 865 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، خاتون اور 5 بچے جھلس کر زخمی
  • حیدرآباد، CNG اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی, 5 افراد زخمی
  • کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • خیبر پختونخوا، رواں برس دہشتگردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
  • کراچی، قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • جنوبی وزیرستان میں چوکی پر حملہ، 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت‘ آئی ایس پی آر
  • بنوں میں ممکنہ آپریشن کی بازگشت، جماعت اسلامی نے عسکری کارروائی کی مخالفت کردی
  • جنوبی وزیرستان: اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے پر 7 سالہ بچی انتقال کر گئی