ویلکم ٹو دی پنجاب' نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستانی فلموں کی عالمی سطح پر چوتھی بڑی کامیابی، "ویلکم ٹو دی پنجاب" نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی فلم انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چوتھی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی، آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی، فیسٹیول کے دوران تین پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں۔اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں، پاکستانی وفد کے مطابق یہ ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں نے 2025 میں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔چین میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلم نایاب نے بہترین جیوری کرٹک ایوارڈ جبکہ فلم دیمک نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اپنے نام کیے جبکہ روس میں ہونے والے یوریشیا فلم فیسٹیول میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کو بہترین پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا اور فلم پالیسی ادارہ عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کو مؤثر بنانے، ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور انٹرنیشنل کو پروڈکشن کے نئے دروازے کھولنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ایگزیکٹیو ڈی جی ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، ڈائریکٹر فلم سیکشن سیدہ سائرہ رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیعہ چنا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہی کی محنت کی بدولت پاکستان نے عالمی سطح پر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول میں عالمی سطح پر اپنے نام
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔